ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی بادشاہ نے اپنے بیٹے کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا

سعودی بادشاہ نے اپنے بیٹے کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا

Mon, 24 Apr 2017 12:35:38    S.O. News Service

ریاض،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے کو امریکا میں سفیر مقرر کر دیا ہے۔ شاہی فرمان کے تحت امریکا میں موجود سفیر پرنس عبداللہ بن فیصل بن ترکی کو ہٹا دیا گیا ہے اور اْن کی جگہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزکونیاسفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئے سعودی سفیر ایئر فورس کے پائلٹ بھی ہیں۔ شاہی فرمان کے تحت سعودی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عید الشلوی کو بھی سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ فہد بن ترکی کو ترقی دے کر بری فوج کا نیا سربراہ مقررکیاگیاہے۔ امریکااورسعودی عرب ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔


Share: